25 مارچ 2017 - 14:13
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے بھارت وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے مہاجروں کی مدد کی اپیل کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے مہاجروں کی مدد کی اپیل کر دی ہے۔ الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں موجود مہاجروں کی مدد کریں۔ الطاف حسین نے مودی کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجر در اصل ہندوستانی ہیں اس لئے بھارتی وزیراعظم کو ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ الطاف حسین متواتر پاکستان کے قیام کو غلطی قرار دے چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲